لاہور (نیوز رپورٹر) آل پاکستان کسان اتحاد پارٹی کے مرکزی صدر سابق انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس ظفر عباس لک نے کہا پاکستان کی تمام سیاسی پارٹیوں کو ملک کی ترقی کیلئے یک نکاتی ایجنڈا ملک بچاو¿ پر کام کرنا چاہیے۔ میاں نواز شریف کی پاکستان واپسی خوش آیند ہے لیکن عمران خان کو بھی جیل سے نکال کر الیکشن میں فری ہینڈ دینا چاہیے اور آزادانہ ماحول میں الیکشن کمیشن کو الیکشن کروانا چاہیے اور پولنگ ڈے کا اعلان کرنا چاہیے۔ وہ گزشتہ روز کسانوں کے ایک گروپ سے بات چیت کر رہے تھے۔اس موقع پر ظفر عباس لک نے کہا جب ملک کے سارے سیاست دان ملک کی معیشت کو بہتر بنانے کیلئے سر جوڑیں گے اور نگران وزیر اعظم اے پی سی بلائیں عمران خان، نوازشریف، آصف علی زرداری اور دیگر سیاست دانوں کو ملکی معیشت اور آزادانہ الیکشن کے نقاط پر اکٹھے فیصلے کریں اور جن سیاست دانوں پر الزامات ہیں۔ جنرل الیکشن میں عوام خود ان کو رد کر دیں گے۔ انہوں نے کیا ابھی تک الیکشن کا ماحول نظر نہیں ا رہا مجھے امید ہے جب الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہو گا تو آل پاکستان کسان اتحاد پارٹی پورے پاکستان میں اپنی کمپین شدوع کرے گی اور امید ہے تحریک انصاف سمیت پاکستان کی تمام سیاسی پارٹیاں اپنے اپنے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کا اعلان کریں گی اور پاکستان کے تمام کسان اپنی قیادت کی سربراھی میں الیکشن میں حصہ لیں گے۔
سیاسی پارٹیوں کو ترقی کیلئے ملک بچاو¿ ایجنڈاپر کام کرنا چاہیے:ظفر عباس لک
Oct 23, 2023