موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ ‘22سالہ نوجوان قتل 

لاہور(نامہ نگار)فیکٹری ایریا کے علاقے میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اندھا دھندفائرنگ کر کے 22سالہ نوجوان کوقتل کر دیا ۔ فیکٹری ایریا کے علاقے میں غازی روڈ پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کر کے22سالہ نوجوان کو قتل کر دیااور فرار ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے فرانزک ٹیم کی مدد سے شواہد اکٹھے کئے اور نعش پوسٹ مارٹم کےلئے مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے جبکہ مقتول کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔پولیس کے مطابق دیرینہ دشمنی سمیت مختلف پہلو¿وں پر تفتیش جاری ہے، جلد اصل حقائق سامنے آجائیں گے اور ملزمان کا سراغ لگا کر انہیں گرفتارکرلیا جائےگا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...