اسرئیل سے فلسطین کاناجائز قبضہ ختم کراکر دنیا کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے:سنی تحریک

 لاہور(خصوصی نامہ نگار)پاکستان سنی تحریک نشتر ٹاو¿ن کے زیر اہتمام فلسطینی مسلمانوں سے اظہاریکجہتی کیلئے کاہنہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ذونل صدر محمد عاصم ریاض گجر، محمدسعیدقادری، محمد پاشا قادری نے کہا کہ اسرائیلی مذہبی انتہاپسندی اور غنڈہ گردی کےخلاف اقوام متحدہ کا غیر موثر ہونا دنیا کو مزید خطرات سے دوچار کرے گا۔ عرب لیگ اور سعودی عرب کو مشرق وسطیٰ میں اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے فلسطین کے ساتھ کھڑے ہوکر اسرائیل کے خلاف اقدامات کرنے چاہیے۔یورپی یونین انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں اور مہذب دنیا مشرق وسطیٰ کو پر امن بنانے کیلئے فلسطین کے ساتھ انصاف کریں۔اسرئیل سے کا فلسطین سے ناجائز قبضہ ختم کراکر دنیا کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔ اسرائیل کی غزہ پروحشیانہ بمباری اوردہشت گردی کوفوری بندکیاجائے۔ غزہ پر اسرائیلی بربریت عالمی دہشت گردی ہے۔

ای پیپر دی نیشن