فیصل آباد ( این این آئی )محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو گندم کی کاشت اور چھی پیداوار کےلئے راو¿نی سے پہلے کھیتوں کو چھوٹے چھوٹے حصوں میں تقسیم کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ کم پانی سے زیادہ رقبے پر راو¿نی ہوسکے ، بوائی کاوقت شروع ہو تو سورج نکلنے سے پہلے ہل چلایا اور سہاگہ دیاجائے، یہ عمل دو سے تین مرتبہ دہرانے سے نہ صرف جڑی بوٹیاں تلف ہو جائیں گی بلکہ زمین کی نیچے والی نمی اوپر آجائے گی جو گندم کی شاندار فصل اور اچھے اگاو¿ کی ضامن ثابت ہو سکتی ہے۔محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہاکہ کاشتکار گندم کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کےلئے کھیت کو اچھی طرح تیار کریں اور وریال زمینوں میں دو یا تین دفعہ وقفے وقفے سے ہل چلائیں اور جہاں کہیں ضرورت ہو کراہ یا لیزر لیولر سے زمین کو ہموار کریں۔انہوں نے کہاکہ گندم کی کاشت کا موزوں وقت یکم تا 20نومبر ہے اور اس کے بعد کاشتہ گندم میں ہر روز ایک فیصدیعنی 15تا 20کلوگرام فی ایکڑ کے حساب سے پیداوار میں کمی آنا شروع ہو جاتی ہے۔