قومی ویمنز کرکٹرز کی چٹو گرام میں پریکٹس‘ٹی ٹونٹی وارم اپ میچ آج 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ویمنز ٹیم نے چٹوگرام کے ظہور احمد چوہدری سٹیڈیم میں پہلا ٹریننگ سیشن کیا۔ندا ڈار کی قیادت میں پندرہ رکنی پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش میں تین ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ ٹی ٹونٹی سیریز چٹوگرام جبکہ ون ڈے سیریز میرپور میں کھیلی جائےگی۔ون ڈے سیریز آئی سی سی چیمپئن شپ کا حصہ ہوگی۔پاکستان ویمنز ٹیم دورے کا باقاعدہ آغاز آج سے چٹوگرام میں بنگلہ دیش بورڈ الیون کےخلاف ٹی ٹونٹی میچ سے کرےگی۔پاکستان ویمنز ٹیم آئی سی سی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں آٹھویں اور بنگلہ دیش نویں نمبر پر ہے۔جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم کےخلاف پاکستان ویمنز ٹیم کی تین صفر کی جیت میں لیفٹ آرم سپنر سعدیہ اقبال کا کردار اہم رہا تھا ۔سعدیہ اقبال نے کہا کہ پریکٹس سیشن اور پھر میچ سے ٹی ٹونٹی سیریز کی تیاری میں مدد ملے گی۔بنگلہ دیش اپنے ملک میں ایک مضبوط ٹیم ہے اور ہمیں اس کی صلاحیت کا اندازہ ہے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میرے لیے اچھی رہی تھی اور میں اسی طرح کی کارکردگی دکھانے کے لیے پرامید ہوں اور کوشش کروں گی کہ میری کارکردگی ٹیم کے کام آئے۔پاکستان ویمنز ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ ندا ڈار ( کپتان ) عالیہ ریاض‘ بسمہ معروف‘ ڈیانا بیگ‘ غلام فاطمہ‘ ارم جاوید‘ منیبہ علی ( وکٹ کیپر ) نجیہہ علوی ( وکٹ کیپر ) نشرہ سندھو‘ نتالیہ پرویز‘ صدف شمس‘ سعدیہ اقبال‘سدرہ امین‘ام ہانی اور وحیدہ اختر۔دورے کا شیڈول اس طرح ہے۔25 اکتوبر پہلا ٹی ٹونٹی ۔ میچ کاآغاز ساڑھے چار بجے شام ۔27 اکتوبردوسرا ٹی ٹونٹی میچ کا آغاز ساڑھے چار بجے شام ۔ 29 اکتوبر تیسرا ٹی ٹونٹی میچ کا آغاز ساڑھے چار بجے شام۔4 نومبر پہلا ون ڈے میچ کا آغاز صبح ساڑھے نو بجے ۔7 نومبر دوسرا ون ڈے میچ کا آغاز صبح ساڑھے نو بجے۔10 نومبرتیسرا ون ڈے میچ کا آغاز صبح ساڑھے نو بجے ۔

ای پیپر دی نیشن