امریکا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی اور کینیڈا، اسرائیل کی حمایت جاری رکھنےکیلئے پرعزم

امریکا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی اور کینیڈا نے مشترکہ بیان میں اسرائیل کی حمایت جاری رکھنےکے عزم کا اظہار کیا ہے۔یہ مشترکا بیان امریکی صدر  جو بائیڈن کے اتحادی رہنماؤں سے ٹیلیفونک گفتگو کے بعد سامنے آیا۔بیان میں اسرائیل سے عالمی قوانین کی پاسداری اور شہریوں کے تحفظ پر  بھی زور دیا گیا ہے۔دوسری جانب اسرائیل نے حملے روکنے سے  انکار کر دیا ہے، اعلیٰ صیہونی عہدیدار  نےکہا  ہےکہ امریکا کی جانب سے جنگ مؤخر کرنےکے مطالبے سے آگاہ نہیں،انسانی امداد کو حماس کو ختم کرنےکی کوششوں میں رکاوٹ بننے نہیں دیا جاسکتا۔رات گئے اسرائیلی فضائیہ نے غزہ پر مزید بم باری کی ہے، صیہونی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 4 ہزار 7 سو سے تجاوز کرگئی ہے، شہدا میں 40 فیصد معصوم بچے شامل ہیں۔غزہ میں کام کرنے والی اقوام متحدہ پناہ گزین ایجنسی کے اساتذہ سمیت 29 اقوام متحدہ کے اہلکار  بھی جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہیں۔ اسرائیلی بمباری سے غزہ کی 31 مساجد بھی شہید ہوئی ہیں۔اسرائیلی ٹینک نے رفح کراسنگ کے قریب مصری چیک پوسٹ کو بھی نشانہ بنایا جس کے باعث امدادی سامان کی ترسیل کچھ دیر کے لیے روک دی گئی تاہم بعد میں رفح کراسنگ سے امدادی سامان کے ٹرکوں کا دوسرا قافلہ غزہ میں داخل ہوگیا، قافلے میں امدادی سامان کے 17 ٹرک شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن