غزہ (نوائے وقت رپورٹ) اگر ہمارے بچے اسرائیلی حملے میں شہید ہو جائیں تو کم از کم ان کی شناخت تو ہو جائے۔ غزہ کے مظلوم شہریوں نے اپنے بچوں کے ہاتھوں اور پیروں پر انمٹ سیاہی سے نام لکھنا شروع کر دیئے ہیں۔ فلسطینیوں کا کہنا ہے بچوں کی بڑی تعداد حملوں میں شہید ہو رہی ہے۔ شناخت کیلئے نام لکھ رہے ہیں۔