پاکستانی فنکاروں کے بھارت میں کام پر پابندی کی درخواست ممبئی ہائیکورٹ سے مسترد

ممبئی (انٹر نیشنل ڈیسک) ایک اہم فیصلے میں بمبئی ہائیکورٹ نے پاکستانی فنکاروں پر انڈیا میں کام کرنے پر پابندی لگانے کی درخواست کو مسترد کردیا۔ عدالت میں پٹیشن ایک سینما ورکر فیض انور قریشی کی طرف سے دائر کی گئی تھی جس میں انڈین حکومت سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ پاکستانی فنکاروں پر انڈیا میں کام کرنے پر پابندی عائد کرے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہائیکورٹ نے درخواست کو مسترد کرتے ہوئے امن کے فروغ اور ثقافتی ہم آہنگی کو فنکاروں کے ذریعے پھیلانے کی ضرورت پر زور دیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ آرٹ، میوزک، سپورٹس، کلچر اور رقص ایسی سرگرمیاں ہیں جنہیں قومیت سے اوپر ہونا چاہئے اور انہیں معاشرے کے اند امن اور اتحاد کو پھیلانا چاہئے۔

ای پیپر دی نیشن