محمد بن سلمان کی ریاض میں امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم سے ملاقات

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ریاض میں امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم سے ملاقات کی جہاں دونوں نے دو طرفہ تعلقات اور اسرائیل-غزہ تنازعہ پر تبادل خیال کیا۔سعودی سرکاری خبر رساں کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں نے مشترکہ دلچسپی کے دیگر امور کے علاوہ غزہ میں جاری فوجی کشیدگی پر تبادل خیال کیا۔ولی عہد نے غزہ میں کشیدگی کو ختم کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی تاکہ تشدد مزید نہ پھیلے اور خطے اور دنیا کی سلامتی اور امن پر کوئی اثرات نہ ہوں۔محمد بن سلمان نے اس بات پر بھی زور دیا کہ فلسطینی عوام کو ان کے جائز حقوق ملنے کی ضمانت دینے کے لیے امن عمل کو دوبارہ شروع کر کے غزہ میں استحکام کو بحال کیا جائے۔امریکی وفد کی قیادت ریپبلکن پارٹی کے گراہم کر رہے تھے جنہوں نے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے حملے کے بعد شرقِ اوسط میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت پر بات چیت کے لیے سفر کیا۔

ای پیپر دی نیشن