24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 204 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق

لاہور( این این آئی)گز شتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 204 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ سیکرٹری صحت علی جان خان کے مطابق لاہور میں94 ،راولپنڈی میں 42 ،ملتان میں 15 ،گوجرانوالہ میں 25 ،فیصل آباد میں 6 ،شیخوپورہ اور رحیم یار خان میں 4،4،قصور ، خانیوال اور وہاڑی میں 2،2جبکہ چکوال، ساہیوال، بہاولنگر، ننکانہ صاحب، بہاولپور ، لودھراں، راجن پور اور بھکر میں ڈینگی کا ایک ،ایک نیا مریض سامنے آیا۔سیکرٹری صحت کے مطابق پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 144 مریض زیر علاج ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...