کراچی(این این آئی)سندھ حکومت70 برسوں میں بھی کم عمر قیدیوں کےلئے ریمانڈ ہومز قائم نہ کرسکی،اس وقت بھی 400سے زائد کم عمر قیدی سندھ کی مختلف جیلوں میں قید ہیں،جہاں کوئی سہولت میسر نہیں۔ چیئرمین سندھ ہیومن رائٹس کمیشن نے سیکرٹری داخلہ کو ریمانڈ ہومز قائم کرنے کےلئے خط ارسال کردیاہے۔