پچھلی حکومت میں کسی کو انصاف ملا نہ روزگار‘ معیشت تباہ کردی: پرویز خٹک

Oct 23, 2023

بنوں (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف پارلیمینٹرین کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک نے کہا کہ پچھلی حکومت میں کسی کو انصاف ملا اور نہ ہی روزگار ملا، معیشت بھی تباہ کر دی گئی۔ تحریک انصاف پارلیمینٹرین کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا کہ اس وقت ملک کی معاشی حالت کی وجہ سے عوام معاشی بدحالی کا شکار ہیں، مختلف پارٹیوں نے مختلف نعروں سے عوام کو ورغلایا، 35 سال سے ملک پر لوگوں نے اپنی تجوریاں بھرنے کے لئے حکومت کی۔پرویز خٹک نے مزید کہا کہ کیا یہ ملک اس لئے آزاد ہوا تھا کہ یہاں بدامنی اور بے روزگاری ہو، ملک کی معاشی صورت حال کیا ہے، تین ارب ہزار خسارے کا بجٹ بناتے ہیں، جب تک ایماندار لوگ حکومت میں نہیں لائیں گے پاکستان کی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔

مزیدخبریں