پشاور(آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے مسلم لیگ ن کے جلسے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کا بیانیہ ابھی تک ماضی کے مزار پر استوار ہے۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ نواز شریف کی تقریر نے بتا دیا کہ وہ ماضی کی تلخیاں نہیں بھولے،انہوں نے مزید کہا نواز شریف کی تقریر نے واضح کر دیا کہ ان کے اندر انتقام کی آگ اب تک سرد نہیں ہوئی۔