شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) حضرت مولانا عبدالکریم محدث ابدالوی ؒکے سالانہ عرس کی تیاریوں کے سلسلہ میں مریدین و منتظمین کا اجلاس خانقاہ ڈوگراں میں منعقد ہوا جس کی صدارت سجادہ نشین آستانہ عالیہ محدث ابدالوی مولانا صاحبزادہ نور المصطفیٰ رضوی، ممتاز مذہبی سکالر مولانا صاحبزادہ غلام مرتضیٰ شازی اورمولانا نورالمجتبیٰ چشتی نے کی ، اس موقع پر عرس کی تیاریوں کے حوالے سے منتظمین نے بریفنگ دی ۔