ننکانہ صاحب(نامہ نگار)ضلع ننکانہ صاحب اور ضلع شیخوپورہ کا ڈپٹی کمشنر ایک ، فاصلہ ایک لیکن پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ الگ الگ، ٹرانسپورٹرز نے کرایہ نامہ کو ہوا میں اڑا دیا ، پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا شہریوں کو ریلیف نہ مل سکا۔ ننکانہ صاحب سے شیخوپورہ کا کرایہ200روپے سے کم کر کے180روپے جبکہ آرٹی اے شیخوپورہ نے شیخوپورہ سے ننکانہ صاحب کا کرایہ 190روپے سے کم کرکے 160روپے مقرر کرنے کے نوٹیفکیشن جاری کیے ہیں اسی طرح دیگر روٹوں کے کرایوں میں بھی فرق ہے ۔