ڈپٹی کمشنر کی انسانی ہمدردی،حادثے میں زخمی افرادکوخودرسیکیو کیا

Oct 23, 2023

شیخوپوورہ(نامہ نگار خصوصی) ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد نے انسانیت کے تقاضوں کے پیش نظر اپنے دورہ شرقپور کے لیے جاتے ہوئے راستہ میں آٹو رکشہ کا حادثہ کو دیکھ کر اپنی اور سکواڈ کی گاڑی کھڑی کر دی۔ ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد نے گاڑی سے اتر کر آٹو رکشہ کے حادثے میں زخمی ہونے والوں کو خود ریسکیو کیا اور اپنی اور اسسٹنٹ کمشنر شرقپور کی سرکاری گاڑیوں میں حادثہ میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کروایا۔

مزیدخبریں