گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یکجہتی فلسطین ریلی نکالی گئی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر بار چوہدری پرویز عابد ہرل ایڈووکیٹ ہائیکورٹ، سیکرٹری بار حافظ وزیرعلی ملک ایڈووکیٹ نے کہا کہ حماس کی مزاحمت نے مسئلہ فلسطین کو نئی زندگی بخشی ہے، قبلہ اول کی آزادی کے لیے اہل فلسطین کی حمایت ہم پر فرض بھی ہے اورقرض بھی ۔ریاست فلسطین کو آزادو خود مختار حیثیت میں بحال کیا جا ئے۔ عالمی برادری منافقانہ روش ترک کر کے اسرئیل کے ظلم وجبرکو رو کنے کے لیے مو ثراقدامات کر ے۔ سیکرٹری بار حافظ وزیر ملک نے کہا کہ امت مسلمہ فلسطینی مجاہد ین کو سلام پیش کر تی ہے۔ امت کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے، عالم اسلام فلسطین کی آزادی کا موقع ضائع نہ کر ے۔ اسرائیل سرے سے کو ئی ریاست ہی نہیں بلکہ فلسطین کی زمین پر ایک نا جا ئزقبضہ ہے۔