نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) والدین اور اساتذہ تعلیم کے ساتھ بچوں کی اخلاقی تربیت پر بھی توجہ مرکوز کریں ان خیالات کا اظہار ممتاز ماہر تعلیم میاں محمد اکرم نے دی سمارٹ سکول کے اساتذہ، والدین میٹنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا سر جاوید اقبال اور پرنسپل رخسانہ ریاض نے کہا کہ بہتر تعلیمی کارکردگی کے لئے طلباءوالدین اور اساتذہ کا آپسی رابطہ انتہائی ضروری ہے موجودہ دور میں سوشل میڈیا کے بے جا استعمال اور دیگر برائیوں میں طلبہ ملوث ہو رہے ہیں والدین و اساتذہ کی ذمہ داری ہے کہ بچوں پر نظر رکھیں تاکہ ان کی بروقت اصلاح ہو سکے ۔