آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، عدالت نے اسحاق ڈار کو بری کردیا

Oct 23, 2023 | 17:47

ویب ڈیسک

اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس میں بری کردیا۔احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کی بریت کی درخواست منظور کرلی، نیب کی کلین چٹ کے بعد عدالت نے اسحاق ڈار کی درخواست منظور کی۔اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس 2017 میں بنا تھا.عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں 3 شریک ملزمان کو بھی بری کردیا۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کے خلاف ثبوت ہیں نہ مزید تحقیقات کی ڈائریکشن ہیں، وکیل صفائی کے مطابق اسحاق ڈار نے الیکشن کمیشن میں تمام گوشوارے جمع کرائے تھے۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنس داخل دفتر کردیا تھا. سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس پر دوبارہ سماعت کی۔

مزیدخبریں