تین نکاتی حکمت عملی، پولیو وائرس کی روک تھام کیلئے اہم اقدام

Oct 23, 2023 | 18:03

ویب ڈیسک

اسلام آباد: ملک میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ کی کامیابی سے روک تھام کیلئے وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے تین نکاتی حکمت عملی کا اعلان کیا ہے۔شہر اقتدار میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کا کہنا تھا کہ بنوں میں مقامی سطح پر آپریشن مراکز قائم کئے جارہے ہیں کیونکہ چار مریضوں میں پولیو وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جن میں تین کا تعلق بنوں سے ہے۔انہوں نے ان مراکز کو اضافی وسائل اور ماہرین صحت کی فراہمی کے ذریعے مزید فعال بنانے کا عزم ظاہرکیا۔ندیم جان نے کہا حکومت نے رابطہ حکمت عملی وضع کی ہے جس کا بنیادی مقصد عوام کے ذہنوں میں پولیو کے قطروں سے متعلق غلط فہمیاں ختم کرنے پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔وفاقی وزیرصحت نے پولیو وائرس پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے ایک مربوط حکمت عملی کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہ اکہ ملک بھر میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو ضروری وٹامنز کی اضافی خوراک کے ساتھ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جارہے ہیں۔وفاقی وزیرصحت نے اپنی زندگیاں خطرے میں ڈال کر رضا کارانہ خدمات دینے والے پولیو ورکرز کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔

مزیدخبریں