اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی کل پیشی کے موقع پر سرکلر جاری کردیا، جس میں کہا انٹری کارڈ جاری ہونے والوں کو کمرہ عدالت میں داخلے کی اجازت ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی کل اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی سے متعلق سرکلر جاری کردیا گیا۔جس میں کہا ہے کہ کمرہ عدالت میں صرف ان افراد کو داخلے کی اجازت ہوگی جنہیں رجسٹرار سے انٹری کارڈ جاری ہوں گے۔سرکلر میں کہنا تھا کہ 15 پٹیشنرز، وکلا ٹیم اور 10 لا افسران کو کمرہ اور 30صحافیوں کو کمرہ عدالت میں داخلے کی اجازت ہو گی۔
یاد رہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ اور ایون فیلڈریفرنس میں نواز شریف کو وطن واپسی پر ائیرپورٹ پر گرفتار کرنے سے روک دیا تھا اور 24 اکتوبر تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی تھی۔چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے نواز شریف کو ایئرپورٹ پرگرفتاری سےروکنےکااحکامات جاری کئے تھے. نیب نے نواز شریف کو واپسی پر حفاظتی ضمانت دینے کے لیے کوئی اعتراض نہیں کیا۔