غزہ میں انتہائی ظلم ہورہا، صورتحال دیکھ کر آنکھوں میں آنسو آجاتے ہیں: صدر مملکت

Oct 23, 2023 | 18:39

ویب ڈیسک

اسلام اباد:  صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ غزہ میں انتہائی ظلم ہورہا ہے.وہاں کی صورتحال دیکھ کر آنکھوں میں آنسو آجاتے ہیں۔

صدر ڈاکٹرعارف علوی نے کینسر سے آگاہی کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو مہم کامیابی سے جاری ہے. پاکستان نے کرونا وباء کا بہترین حکمت عملی سے مقابلہ کیا، ہر گھر کو کسی نہ کسی صورت میں ذہنی صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ گھر کے اندر اچھے ماحول سے ذہنی صحت کے مسائل سے چھٹکارا ممکن ہے، ذہنی صحت کے مسائل کی وجہ سے لوگ خودکشیاں کرتے ہیں. غزہ میں اسرائیلی مظالم دیکھ کر ہر شخص دکھی ہے. غزہ کی صورتحال انتہائی افسوسناک ہوچکی ہے۔

مزیدخبریں