نارنگ منڈی( نمائندہ نوائے وقت) شہراور گردونواح میں مچھروں کی بہتات سے شہری شدید پریشان ہیں انتظامیہ نے مچھروں کو تلف کرنے کیلئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے اہل علاقہ ڈینگی بخار کے خوف میں مبتلا ہو چکے۔ تفصیلات کے مطابق نارنگ منڈی اور گردونواح میں مچھروں کی بہتات نے شہریوں کاجینامشکل بنادیاہے ڈینگی نمامکھیوں کے سائز کے بڑے مچھروں نے شہریوں میں خوف کی فضا قائم کر رکھی ہے دیہی مرکز صحت نارنگ میں ڈینگی کی وارڈ قائم کر دی گئی ہے لیکن انتظامیہ نے مچھروں کے خاتمے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کیے ۔ شہریوں نے وزیرصحت پنجاب عمران نذیر اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مچھر وں کی افزائش کو روکنے کیلئے موثر انتظامات کئے جائیں۔