قصور(نمائندہ نوائے وقت)مصطفی آباد نہر کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ جبکہ دو ڈاکو فرار ہو گئے۔ ڈاکوؤں نے علی پارک قصور کے رہائشی اسحاق سے نقدی اور ضروری کاغذات چھین لیے۔پولیس نے اسحاق کی کال پر ڈاکوؤں کا پیچھا کیا۔اخوت یونیورسٹی کے قریب ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔فائرنگ رکی تو علی حسن کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔