قصور (نمائندہ نوائے وقت) گھریلو ناچاقی پر زہریلی گولیاں کھا کر ایک شخص کی خودکشی کی کوشش، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ کوٹ عثمان خاں والا کے علاقے میں گھریلو ناچاقی پر 50سالہ لیاقت نے زہریلی گولیاں نگل لیں ۔مریض کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔