دوہرے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ ‘ 2 مجرموں کو سزائے موت ‘ ایک کو 10 سال قید کی سزا

سانگلہ ہل (نمائندہ نوائے وقت) ایڈیشنل سیشن جج مظہر عباس نے تھانہ سٹی کے دوہرے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا، مجرمان محمد طلحہ اور عبدالحمید کو سزائے موت،5،5لاکھ روپے ورثاء کو ادائیگی کی سزا کا حکم سنا دیا، عدم ادائیگی کی صورت میں 6 ماہ قید بھگتنا ہو گی، مجرم نقاش کو 10 سال قید اور 50 ہزار جرمانہ کی سزا سنائی گئی،عدالت نے ملزمان محمد عمران، یوسف، عبدالرشید اور عبدالمجیدکو بری کردیا۔

ای پیپر دی نیشن