شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) ضلعی انتظامیہ اور طارق گلاس کے اشتراک سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر ’’پلانٹ فار پاکستان ‘‘ کے تحت شیخوپورہ اور گردونواح میں ہزاروں پودے لگانے کے سلسلہ میں لاہور سرگودھا روڈ ایس پی چوک میں ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیور عثمان اجلیس ،چیف آفیسر ملک منشاء جاوید، ڈائریکٹر ایڈمن کاشف علی، حافظ مدثر مصطفی سمیت دیگر نے پودے لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا اس موقع پر ایکسین شہزاد طفیل، ایس ڈی او رانا آصف و دیگر بھی موجودتھے اس موقع پر گفتگو کرتے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ نے کہا کہ ضلع بھر میں 25 ہزار سے زائد پود ے لگائے جائیں اور جس جس میونسپل کمیٹی کی حدود میںیہ پودے لگائے جائیں گے وہی ان کی حفاظت کو بھی یقینی بنائیں سرکاری عملہ کیساتھ ساتھ شہریوں کو بھی چاہیے کہ وہ شجرکاری مہم میںبڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے حصہ کا ایک پودا ضرور لگائیں۔