اسسٹنٹ کمشنر چونیاںکا امتحانی مراکز کا دورہ ‘ سہولیات کا جائزہ لیا

Oct 23, 2024

چونیاں(نامہ نگار خصوصی) کامرس کالج چونیاں میں انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سپلیمنٹری امتحانات کا سلسلہ جاری ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر چونیاں طلحہ انوار نے امتحانی مراکز کا اچانک معائنہ کیا۔ اس دوران انہوں نے امتحانی مراکز میں فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور طلباء سے امتحانی انتظامات اور دیگر سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ اسسٹنٹ کمشنر طلحہ انوار نے طلباء سے امتحانی تجربات کے حوالے سے بات چیت کی اور انہیں درپیش مسائل کے حل کے لیے اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

مزیدخبریں