ننکانہ صاحب (نمائندہ نوائے وقت) ضلعی انتظامیہ ننکانہ صاحب کے زیراہتمام جمنیزیم ہال میں سموگ کے خاتمے کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ تسلیم اختر راو نے سیمینار میں خصوصی شرکت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ وجیہہ ثمرین ، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ رانا عنصرجمیل ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت محمد اشرف ، سیکرٹری یونین کونسلز ، نمبرداران سمیت کاشتکاروں کی بڑی تعداد بھی تقریب میں موجود تھی۔ تقریب سے خطاب کرتے ڈپٹی کمشنر ننکانہ تسلیم اختر راؤ نے کہا کہ پنجاب میں فضا بہت آلودہ ہو چکی ہے ، ماحول صاف کرنے کے لیے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہو گا ، ماحول کیساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے سے ماحول خراب ہو گیا ہے۔ ہمیں ماحول کو صحت مند بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے ہونگے ، 100 سے زائد انڈیکس انسانوں اور جانوروں کے لیے بھی خطرناک ہے۔
ننکانہ: ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام سموگ کے خاتمے کے حوالے سے سیمینار
Oct 23, 2024