لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ کے سب سے بڑے فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ قائداعظم ٹرافی کا 26 اکتوبر سے آغاز ہوگا جس کا اختتام 19 دسمبر کو ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں 16 ریجنز کی 18 ٹیمیں حصہ لیں گی۔18 ٹیموں میں ایبٹ آباد ، اے جے ، بہاولپور، ڈیرہ مراد جمالی ، فیصل آباد ، فاٹا ، حیدرآباد، اسلام آباد، کراچی بلیوز، کراچی وائٹس، لاہور وائٹس، لاہور بلیوز، لاڑکانہ، ملتان ، پشاور، کوئٹہ، راولپنڈی اور سیالکوٹ شامل ہیں۔کراچی وائٹس اپنے اعزاز کا دفاع کریگی۔