پورا ملک لاقانونیت‘ اقتصادی بحران کا شکار ہے:میاں لیاقت علی

نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار)پورا ملک لاقانونیت، آئین کی پامالی اور اقتصادی بحران کا شکار ہے۔ پاکستان میں بد اعتمادی اور روزگار کے بحران کی وجہ سے اندر ہی اندر انارکی کا ناسور پھیل رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے سابق امیر نوشہرہ ورکاں میاں لیاقت علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ اس وقت بدترین دباؤ میں ہے۔ عدلیہ، حکومت، اپوزیشن اورسٹیبلشمنٹ کی باہمی کشمکش عروج پر ہے اور یہ ساری چیزیں معاشرے میں بے یقینی کا سبب بن رہی ہیں۔ جس کی وجہ سے جمہوریت اور عوامی حقوق کی پامالی ہو رہی ہے۔اور ملک میں غیر آئینی ایڈونچر کے خطرات بڑھ رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن