گکھڑمنڈی(نامہ نگار) سابق ایم پی اے بلال فاروق تارڑ نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہمیشہ ملکی استحکام کے لیے کوشاں رہی ہے حالیہ ترمیم وطن عزیز کے مورال کو عالمی سطح پر بلند کرنے کا سبب بنے گی اس ترمیم میں جہاں بہت سے روشن کردار ہیں وہیں پر شہر گکھڑ بھی ہمیشہ فخر کریگا کہ عطاء اللہ تارڑ کی صورت میں اس ترمیم میں اہالیان گکھڑ کا بھی بڑا حصہ شامل ہے جس کا اعتراف وزیر اعظم پاکستان نے اسمبلی کے فلور پر واضح لفظوں میں کیا ہے مسلم لیگ ن کی تمام قیادت خراج تحسین کی مستحق ہے ہم پوری قوم کو اس اہم ترمیم کے پاس ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
مسلم لیگ ن ہمیشہ ملکی استحکام کے لیے کوشاں رہی ہے:بلال فاروق
Oct 23, 2024