حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) میونسپل کمیٹی میں کرپشن اور لوٹ مار ایک بار پھر عروج پر پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق بعض ملازمین کا لائف سٹائل اور مکانات کسی بڑے آفیسر سے کم دیکھائی نہیں دیتا ۔ ملازمین نے جہاں ایک طرف ریڑھی بانوں اور خوانچہ فروشوں سے روزانہ کی بنیاد پر بھتہ لینے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے وہاں یہ تجاوزات کی آڑ میں غریب دکانداروںکا سامان اور سبزی و فروٹ اٹھا کر بھی لیجاتے ہیں اور بعد میں رشوت لیکر واپس کرتے ہیں اور من پسند کے سامان کو ہڑپ کرلیتے ہیں۔ جبکہ رہی سہی کسر نقشہ برانچ کے عملہ نے نکال دی ہے جو شہریوں کو بلیک میل کرکے لوٹ رہاہے۔ شہریوںاور ریڑھی بانوںنے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سے مطالبہ کیا ہے کہ میونسپل کمیٹی کے کرپٹ اہلکاروںکیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔
میونسپل کمیٹی حافظ آبادمیں کرپشن ‘ لوٹ مار کا سلسلہ جاری
Oct 23, 2024