گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)نوشہرہ روڈٹینکی والا چوک کافی عرصہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ‘چوک کے اردگرد ٹوٹی اور ناہموارسڑک ٹریفک کی روانی میں دشواری کا سبب بن رہی ہے کوڑے کے ٹینکروں کی وجہ سے پورا علاقہ بدبودار رہتا ہے ۔ کوڑے ٹینکروں کے قریب کھڑی فروٹ کی ریڑھیاں مچھروں اور مکھیوں کی وجہ سے فروٹ کو گندا کرتی ہیں جو انسانی صحت کیلئے مضر ہے اور بیماریاں پھیلانے کا سبب بنتی ہیں ، ضرورت اس امر کی ہے کہ نوشہرہ روڈ چوک میں نصب چینک کے دائرے کو کم کر کے اسے کھلا کیا جائے ۔ چوک صاف ستھرا بنانے کیلئے کوڑے کے ٹینکر پیچھے ہٹائے جائیں ‘یا کسی دوسری جگہ منتقل کیے جائیں ‘نوشہرہ روڈ چوک کے اردگرد ٹوٹی اور ناہموار سڑک کی تعمیر ومرمت کر کے ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جائے ۔
گوجرانوالہ:نوشہرہ روڈٹینکی والاچوک عرصہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار
Oct 23, 2024