کامونکی(نمائندہ خصوصی)لڑائی جھگڑے کے واقعات میں دو خواتین سمیت چار افراد کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناڈالا۔بتایا گیا ہے کہ نواحی گاؤں ڈھولن کے جماعت اور سفیان وغیرہ میں سابق رنجش چلی آ رہی ہے گذشتہ روز سفیان، قدیر، ظہیر حسین، ذیشان نے دس نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ گھر میں گھس کر جماعت اور اْسکے بیٹے حماد کو تشدد کا نشانہ بنا دیا۔ جبکہ معمولی تنازعہ پر تمبولی کی شمائلہ بی بی اوراْسکے خاوند عمران کو عزیز احمد،حیدر،شاہزیب وغیرہ چار افراد نے گھر میں داخل ہوکر ڈنڈے سوٹے کے وار کرکے شدید زخمی کردیا۔واہنڈو پولیس نے مقدمات درج کرلئے۔