ایمن آباد : اشیاء خوردو نوش کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ

ایمن آباد (میاں طارق فیض سے) حکومت پنجاب کے بلند و بانگ دعوے مہنگائی کے جن کو قابو کرنے میں بری طرح ناکام نظر آنے لگے اشیاء خوردو نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء ضروریہ کی فراہمی میں ضلعی انتظامیہ مکمل ناکام اور جرمانوں کی فہرست میں اول ہے۔ خود ساختہ مہنگائی اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے بھاری جرمانوں کے کے بارے میں کیے گئے عوامی سروے کے دوران عام شہریوں اور دکانداروں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی طرف سے خود ساختہ مہنگائی کنٹرول کرنے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے جیسے دعوے آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہیں۔

ای پیپر دی نیشن