گوجرانوالہ:کمشنر،ڈپٹی کمشنر کا ڈی ایچ کیو اور چلڈرن ہسپتال کا دورہ

Oct 23, 2024

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)کمشنر نوید حیدر شیرازی ، ڈپٹی کمشنر نوید احمد اور ایم پی اے نواز چوہان کا ڈی ایچ کیو ہسپتال اور چلڈرن ہسپتال کا دورہ، ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں مشینری کی تنصیب اور دیگر کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ہسپتال کی مرمت بحالی، تزین وآرائش کا کام آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے، محکمہ صحت پنجاب کی طرف سے دی گئی ڈیڈ لائن میں مشینری کی تنصیب اور ہسپتال کو مکمل آپریشنل کرنے کے لیے دن رات کام جاری ہے، ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر ارشاد اللہ گورائیہ اور محکمہ بلڈنگ کے افسران نے اب تک کی پیشرفت سے انہیں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ری ویمپنگ کا کام مکمل ہونے پر مشینری کی تنصیب فوری طور پر مکمل کی جائے تاکہ ہسپتال کو جلد از جلد آپریشنل کیا جا سکے۔

مزیدخبریں