لاہور(کامرس رپورٹر) تاجروں کیمسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی کوشش کرینگے۔ ان خیالات کا اظہارصدر لاہور چیمبر آف کامرس میاں ابوذر شاد نے تاجر وفد سے ملاقات میں کیا۔وفد کی قیادت ٹیکسٹ بک پبلشرز ایسوسی ایشن کے صدر فواد نیاز کر رہے تھے۔وفد میں انجمن تاجران اردو بازار کے چیئرمین ابوذر غفاری، صدر احمد عثمان شاہ، سینئر نائب صدر جاوید اقبال، سیکرٹری جنرل ڈاکٹر نعیم خالد، سیکرٹری مالیات محمد عامر، سیکرٹری نشر واشاعت محمد جمال الدین افغانی ودیگرشامل تھے۔ علاوہ ازیں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے چیف کمشنر ریجنل ٹیکس آفس لاہور کے تعاون سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے پر ایک آگاہی سیشن کا انعقاد کیا جس میں چیف کمشنر آر ٹی او لاہور احمد شجاع، صدر لاہور چیمبر میاں ابوذر شاد، نائب صدر شاہد نذیر چودھری ، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران اور تاجروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مقصد کاروباری برادری کو رہنمائی فراہم کرنا تھا۔
صدر لاہور چیمبر کی تاجروں کے وفد سے ملاقات‘ مسائل کے حل کی یقین دہانی
Oct 23, 2024