کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکس چینج میںگزشتہ روزکاروبار حصص میں تیزی جاری رہی اورمارکیٹ 86400کی سطح کو عبور کرگئی۔ مارکیٹ سرمائے میں 61ارب51کروڑ روپے سے زائد کااضافہ ہوا اور سرمائے کا مجموعی حجم 113کھرب روپے سے تجاوز کر گیا ۔کے ایس ای 100انڈیکس 409 پوائنٹس بڑھ کر 86466 پوائنٹس پر بند ہوا ‘کے ایس ای30انڈیکس118 پوائنٹس اضافے سے 27163پوائنٹس پرجا پہنچا ،آل شیئرز انڈیکس 302پوائنٹس بڑ ھ کر55752پوائنٹس اور کے ایم آئی 30انڈیکس1637پوائنٹس بڑھ کر 132530 ہو گیا۔