لاہور( کامرس رپورٹر)پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے اشتراک سے40ویں عالمی نمائش کی کامیابی کیلئے معاونت کرنیوالے نیشنل کالج آف آرٹس کے طلبہ کو تعریفی سرٹیفکیٹس دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پی سی ایم ای اے کے پیٹرن انچیف عبد اللطیف ملک، چیئرمین میاں عتیق الرحمان، وائس چیئرمین ریاض احمد، کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن اعجاز الرحمان،ایگزیکٹو ممبران عامر خالد شیخ،عمر شہزاد پراچہ او رسیکرٹری محمد ریاض نے شرکت کی۔ میاں عتیق الرحمان اور ریاض احمد نے عالمی کانفرنس کے کامیاب انعقاد میں معاونت پر کہا کہ نیشنل کالج آف آرٹس سے مستقبل میں اشتراک جاری رکھا جائیگا۔ ہاتھ سے بنے قالینوں کے ڈیزائنوں کے حوالے سے بھی این سی اے کے تجربات سے استفادہ کرینگے ۔