لاہور (نامہ نگار) نوائے وقت لاہور آفس کے سینئر آئی ٹی محمد عمران کی موٹرسائیکل گزشتہ روز نجی بنک داروغہ والا برانچ کے باہر سے چوری کر لی گئی محمد عمران کے مطابق گزشتہ شام تقریباً 6 بجکر 45 منٹ پر موٹرسائیکل LRY-9028 بنک کے باہر کھڑی کی اور پیسے نکلوانے کیلئے اے ٹی ایم مشین میں داخل ہوئے۔ پیسے نکلوا کر واپس آیا تو موٹرسائیکل چوری ہو گئی تھی ۔ موٹر سائیکل کی گمشدگی کی رپورٹ تھانہ باغبانپورہ میں درج کرا دی ۔ چور کو جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔