لاہور(نامہ نگار)پنجاب پولیس نے رواں سال سموگ کے تدارک کیلئے جاری کریک ڈاؤن میں اب تک 863 ملزمان کوگرفتار کیا جبکہ 1123 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔صوبائی دارالحکومت میں انسداد سموگ کاروائیوں میں 71 ملزمان گرفتار کئے گئے اور182 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں سال صوبہ بھر میں زیادہ دھواں چھوڑنے پر 1لاکھ 58 ہزار 579 گاڑیوں کے چالان اور25 کروڑ 55 لاکھ 51 ہزار روپے سے زائد جرمانے کئے گئے، غیر معیاری فٹنس پر 47574 گاڑیوں کو تھانوں میں بند کیا گیا۔
سموگ کا تدارک‘رواں سال 1123مقدمات‘863ملزم گرفتار
Oct 23, 2024