لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس کی جانب سے منشیات کے گھناونے کاروبار میں ملوث مافیا کیخلاف رواں سال8047مقدمات درج کر کے8314ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ترجمان لاہور پولیس نے بتایا کہ ملزمان سے6067کلو چرس،252کلو ہیروئین،144کلو آئس اور56388لیٹر شراب برآمد کی گئی ہے۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ لاہور پولیس منشیات سے پاک لاہور کیلئے پر عزم ہے۔ نوجوان نسل کو نشے کی لعنت سے محفوظ رکھنے کیلئے منشیات کے ڈیلرز، سمگلرز اور سہولت کاروں کو قانون کے شکنجے میں لایا جا رہا ہے۔ پولیس ٹیمیں منشیات کی سپلائی چین، آن لائن اور کورئیر کمپنیز کے ذریعے خرید و فروخت کے نیٹ ورک کے خاتمے کیلئے کمر بستہ ہیں۔ تعلیمی اداروں کے اطراف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنزمیں تیزی کا حکم دیا۔
منشیات فروشوں کیخلاف8047مقدمات ‘8314ملزم گرفتاری
Oct 23, 2024