فیس نادہندگان‘کمرشل عمارتوں کیخلاف کارروائی‘200املاک سربمہر کردی گئیں

Oct 23, 2024

لاہور(نیوز رپورٹر) غیرقانونی کمرشل عمارتوں اور کمرشل فیس نادہندگان املاک کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روزکل 200 املاک کو سر بمہرکر دیا۔  واپڈا ٹاؤن مین بلیوارڈ پر 37 کینال روڈ پر 70 جوہر ٹاؤن میں 25 املاک کو سر بمہر کیا۔ایل ڈی اے ٹیموں نے ملتان روڈ پر 36 فیصل ٹاؤن میں 12 اور گلبرگ میں 15 املاک کو سربمہر کر دیا۔ایل ڈی اے ٹیموں نے شادمان اور ٹولنٹن مارکیٹ میں 5 املاک کو سربمہر کر دیا۔ان املاک میں فرنیچر شاپس، گراسری سٹور، بیکریز، بینک، شو روم، نجی سکول، اکیڈمی، فارمیسی، ماربل سٹور، کلینک، کیفے شاپ، ریستوران، معروف برینڈ، الیکٹرانک سٹور، ورکشاپ، دکانیں و دیگر شامل ہیں۔

مزیدخبریں