لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر، سابق گورنر پنجاب، مخدوم سید احمد محمود نے مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی 13 ویں برسی کے موقع پر انہیں شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو کی لازوال قربانیاں اور ان کی بے مثال خدمات ہمیشہ پاکستان کی جمہوری تاریخ میں سنہرے الفاظ میں لکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو نے نہ صرف اپنے خاندان کی عظیم قربانی دی بلکہ ملک میں جمہوری اصولوں کی بالادستی اور عوامی حقوق کی بحالی کے لیے ایک ایسی تحریک کو زندہ رکھا جو آج بھی رہنمائی فراہم کرتی ہے۔