لاہور(خبرنگار)چیف آفیسر شاہد عباس کاٹھیا کی زیر نگرانی شہر کے تمام زونز میں تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاریہے۔ چیف آفیسر شاہد عباس کاٹھیا نے کہا کہ شہر کی اہم شاہراہوں اور مارکیٹوں میں تجاوزات کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی۔ انسدادِ تجاوزات کارروائیوں کے دوران 250 سے زائد عارضی تجاوزات کا سامان ضبط کر لیا گیا ہے۔چیف آفیسر شاہد عباس کاٹھیا نے کہا کہ خلاف ورزیوں پر 12 دکانوں کو بھی سیل کروایا گیا ہے اور شہر کی اہم شاہراہوں اور گلی محلوں میں 570سے زائد بینر اور سٹریمر ہٹائے گئے ہیں۔