لاہور(نامہ نگار)تعلیمی ادارے کسی بھی ملک کی سیاسی قیادت کو بنیاد فراہم کرتے ہیں،سندھ کی طرح پنجاب میں بھی طلباء تنظیموں پر پابندی کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار پیپلز سٹوڈنٹ فیڈریشن کے زیر اہتمام جامعہ پنجاب میں ہونے والی تقریب سے جنرل سیکرٹری پی پی وسطی پنجاب سید حسن مرتضی،سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات فیصل میر نے خطاب کر تے کیا۔سید حسن مرتضی نے کہا پاکستان کے مستقبل کے درمیان خود کو پا کر خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ نے کہا کہ تمام طلباء تنظیمیں مل کر پنجاب بھر میں یونین سازی کی جدوجہد کریں۔پیپلز پارٹی اور اس کی قیادت نے ہمیشہ طلباء برادری پر اعتماد کیا ہے۔فیصل میر نے کہا کہ شہید بھٹو اور بی بی نے سٹوڈنٹ پالیٹکس سے اپنے سیاسی جدوجہد شروع کی،بد قسمتی سے گزشتہ 23برس سے پاکستانی جامعات میں طلباء یونین ہر پابندی ہے۔