آئینی ترامیم کا پورا پیکج عدلیہ کو فتح کرنے کیلئے ترتیب دیا گیا:لیاقت بلوچ

Oct 23, 2024

لاہو ر(خصوصی نامہ نگار)نائب امیر جماعتِ اسلامی، سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم کا پورا پیکج عدلیہ کو فتح کرنے کے لیے ترتیب دیا گیا۔طویل مدتی حکمرانی قائم رکھنے کیلئے آئین پاکستان اعلیٰ عدلیہ سے جو کِھلواڑ کیا گیا ہے، یہ عمل سیاست، جمہوریت، پارلیمانی نظام میں مزید عدمِ استحکام کا ذریعہ بنے گا۔اسلام آباد میں ٹیلی ویژن اور یوٹیوب چینلز کے نمائندگان کو انٹرویو میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ سینئر جسٹس منصور علی شاہ نے درست نشاندہی کی ہے کہ سپریم کورٹ کی تقسیم نئے ابہام اور کھینچا تانی کا ذریعہ بنے گی۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعتِ اسلامی نے سینئر قانون دانوں سے رابطہ کرلیا۔ ہماری جماعت متنازعہ آئینی ترامیم کو سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کے آپشن کے علاوہ عدلیہ کی آزادی کیلئے عوامی سطح پر بھی جدوجہد کرے گی۔

مزیدخبریں