ایوان اقبال لاہور میں ڈاکٹرجاوید اقبال( مرحوم) کے صد سالہ جشن ولادت پرسیمینار

لاہور (نیوز رپورٹر)اقبال اکادمی پاکستان کے زیر اہتمام علامہ محمد اقبال کے فرزند جسٹس (ر)ڈاکٹرجاوید اقبال مرحوم کے صد سالہ جشن ولادت کے حوالے سے خصوصی سیمینار کا انعقاد ایوان اقبال میں کیاگیا۔ تقریب کی صدارت جسٹس (ر)ناصرہ جاوید اقبال نے کی۔ مہمان خصوصی سابق وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر مظفر عباس تھے۔ کلمات تشکر ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے پیش کیے۔ ؒمقررین میں معروف تجزیہ نگار سجاد میر، صحافی فرخ سہیل گوئندی، ماہر اقبالیات ڈاکٹر وحید الزمان طارق، سابق صدر شعبہ جی سی یونیورسٹی ،پروفیسر شفیق عجمی ، مصنف علی ولی محمد خان اور سربراہ شعبہ ادبیات اقبال اکادمی ،ڈاکٹر طاہر حمید تنولی شامل تھے جنہوں نے فرزند اقبال کی زندگی کے مختلف پہلوئوں کو اجاگر کیا۔ جسٹس(ر) ناصرہ جاوید اقبال نے کہا  میرے شوہر ڈاکٹر جاوید اقبال مرحوم  ہمہ گیرشخصیت کے مالک تھے۔ ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے مہمانوں کاشکریہ اداکرتے کہا اقبال اکادمی پاکستان ڈاکٹر جاوید اقبال کے صد سالہ جشن ولادت اور انکی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر اکادمی کے یو ٹیوب چینل پر ویڈیو کلپس روزانہ کی بنیاد پر جاری کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن