فیروزوالہ( نامہ نگار )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کوآرڈنییٹر رانا طاہر اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے وفاق اور پنجاب میںملکی ترقی کا آغاز کر دیا گیا اب قوم کو بہت جلد مایوسی اور مہنگائی سے نجات ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میاں کالونی نظام پورہ اور نین سکھ میں منعقدہ تقریبات سے خطاب کرتے کیا۔ اس موقع پر متعدد رہنمائوں نے ساتھیوں سمیت امیدوار مسلم لیگ (ن)رانا طاہر اقبال کی حمایت کااعلان کیا ۔انہوں نے کہا وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نیاین اے 114 اور پی پی 139 میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔